کے لی کے سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے ایم این اے نور عالم خان جو پی ٹی آئی چھوڑ کر شہباز حکومت سے جاملے تھے اب اس حکومت سے بھی شدید ناراض ہیں – چیئرمین پی اے سی نور عالم خان نے وفاق سے سوال کیا ہے کہ موجودہ حکومت کا ہنی مون پیریڈ گزر چکا ہے، اب بتائیں کہ مہنگائی کیوں بڑھ رہی ہے۔ نور عالم خان نے گلہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو پی اے سی کے پلیٹ فارم سے بی آرٹی سمیت بہت سے مقدمات بھیجے گئے ہیں مگر حکومت نے کچھ بھی نہیں کیا۔
کیا حکومت اداروں کو گالیاں دینے والوں سے ملی ہوئی ہے؟، نور عالم خان #nooralamkhan #apc #pakistan #nationalassembly https://t.co/mo33UXehUg pic.twitter.com/o78CR140E0
— Dunya News (@DunyaNews) December 12, 2022
وہ حکومت کے کردار سے بھی شاقی نظر آئے ان کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ حکومت اداروں کو گالیاں دینے والوں سے ملی ہوئی ہے، انھوں نے پوچھا کہ اداروں کو گالیاں دینے والوں سے حکومت کا کوئی مک مکا تو نہیں ہوگیا۔رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ حکومت بتائے فوج اور عدلیہ کے خلاف بولنے والوں کے خلاف کیا ایکشن لیا، اگر حکومت نے ایکشن نہ لیا تو میں عدالتوں میں جاؤں گا۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے چیئرمین نور عالم خان کا بیان pic.twitter.com/Vc4X2rgeB2
— Trends Pakistan (@TrendsPaak) December 12, 2022
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نورعالم خان کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومت نے آئی ایم ایف سے غلط معاہدے کئے ہیں تو حکومت وہ معاہدے ایوان میں پیش کرے۔نور عالم کے بیانات سے لگ رہا ہے کہ ان کو معلوم ہوگیا ہے کہ کے پی کے میں وہ کبھی الیکشن نہیں جیت سکیں گے اس کا واحد حل یہی ہے کہ کسی طرح پی ٹی آئی پر ہی پابندی لگ جائے اور عمران خان اور ان کی ساری جماعت نااہل ہوجائے -مگر ایسا ہوتا دور دور دکھائی نہیں دیتا –