راولپنڈی کی سیاست کا اہم ستون اور مسلم لیگ کی ٹکٹ پر الیکشن جیت کر وزیرداخلہ بننے والے سابق ایم این اے چوہدری نثار نے ایک بار پھر اگلے آنے والے الیکشن میں بھرپور حصہ لینے ک ااعلان کردی انگر ایسا لگتا ہے کہ وہ پہلے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے اور پھر جیت کی صورت میں وہ پی ٹی آئی یا مسلم لیگ نون میں جانے کا فیصلہ کریںگے مگر اس وقت جو ہوا عمران خان کی چل رہی ہے چوہدری نثار کے لیے پنڈی کے سیٹ نکالنا آسان کام نہیں ہوگا -کیونکہ ایک مرتبہ پھر انہین غلام سرور کان کا ہی مقابلہ کرنا پڑے گا جوچٹان کی طرح خان کے ساتھ کھڑے ہیں –
عوام لنگوٹ کس لیں اورالیکشن کی تیاری شروع کردیں چوہدری نثار
Link: https://t.co/ctYcyyPh8C pic.twitter.com/R6uHFiOeaj
— Siasat.pk (@siasatpk) December 12, 2022
سابق ممبر قومی اسمبلی کا روات کے قریب ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عوام اب تیاری پکڑ لیں میں الیکشن لڑوں گا اور الیکشن کے بعد فیصلہ کروں گا کہ کس جماعت میں شامل ہونا ہے۔چوہدری نثار کا کہنا تھا میں گالم گلوچ کی موجودہ سیاست کا حصہ ہرگز نہیں بننا چاہتا۔انہوں نے میں گزشتہ چار سال سے خاموش تھا مگر اب میں نے قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، عوام تیاری کرلیں ہم نے اس بار نئے انداز میں الیکشن لڑنا ہے۔
چار سال سے خاموش تھا مگر اب میں نے قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہےhttps://t.co/LyDoquM4qL#DailyJang
— Daily Jang (@jang_akhbar) December 12, 2022
چوہدری نثار علی خان 2018 کے الیکشن میں آزاد حیثیث میں الیکشن لڑے تھے، انہیں قومی اسمبلی کی نشست پر شکست ہوئی تھی تاہم وہ صوبائی اسمبلی کی سیٹ جیتنے میں کامیاب رہے تھے۔اس کے بعد کئی سال تک انھوں نے صوبائی اسمبلی کا حلف بھی نہیں اٹھایا تھا تاہم اس وقت وہ ممبر صوبائی اسمبلی ہیں –