لاہور کے علامہ اقبال ہوائی اڈے پر جی پی ایس سگنلز کی خرابی کسی بھی فضائی حادثے کا سبب بن سکتی ہے لینڈنگ کے دوران مناسب سگنل نہ ملنے پر پائلٹس کو بہت مشکلات پیش آرہیں – متعدد پائلٹس نے جی پی ایس سگنلز میں کنٹرول ٹاور کو خلل کی اطلاع دی ہے، جس نے ایک بار پھر مسافروں کی حفاظت کے بارے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کی سنجیدگی پر سنگین سوالات اٹھائے ہیں۔
@KhSaad_Rafique@AviMinistryPK@PKAviation@official_pcaa
لاہور ائیر پورٹ کے اطراف طیاروں کے جی پی ایس سسٹم میں اچانک خرابی ہونے کا انکشاف
چند دنوں میں 7 طیاروں کےپائلٹس کو لینڈنگ کرنے میں دشواری کا سامنا
جی پی ایس سسٹم میں خرابی ائرپورٹ سے 150 نارٹیکل مائل پر پیش آتی ہے pic.twitter.com/cauiNqdVrI
— Jawed Asghar (@ASGHARJAWED) December 11, 2022
جی پی ایس ٹیکنالوجی ہوا بازی کی صنعت میں بہت اہمیت رکھتی ہے۔ اس کا استعمال پرواز کے تمام مراحل کے لیے درست پوزیشن کا تعین کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ جی پی ایس سگنلز میں خلل کی صورت میں پائلٹ لینڈنگ کا غلط اندازہ لگا سکتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق لاہور ایئرپورٹ کے اطراف جی پی ایس سگنلز میں خلل کے باعث پروازوں کے پائلٹس کو ٹیک آف اور لینڈنگ میں مشکلات کا سامنا ہے۔
لاہور ایئر پورٹ پر جی پی ایس سسٹم خراب https://t.co/kZjxOhpRzY pic.twitter.com/vlGYlIhr3I
— PNN News (@pnnnewspk) December 11, 2022
یہ بات سامنے آئی کہ لاہور ایئرپورٹ سے 150 ناٹیکل میل کے فاصلے پر جی پی ایس سگنلز بھی غائبہونے لگے ہیں جو کسی بھی طیارے کے ھادثے کا سبب بن سکتے ہیں ۔ ابوظہبی سے لاہور جانے والے غیر ملکی ایئرلائن کے طیارے کے پائلٹ نے بھی جی پی ایس سگنلز میں خلل آنے پر مدد کے لیے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا۔اور کمپلینٹ بھی درج کروائی –