برطانیہ سے خودساختہ جلاوطنی ختم کرکے پاکستان آنے والے شہباز شریف کے چھوٹے فرزند سلمان شہباز بھی عمران خان پر برس پڑے- عمران خان کے بیان پر رد عمل جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ نئے انتخابا ت کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے فوج نے نہیں ۔
عمران خان بتائیں جنرل باجوہ کو تاحیات ایکسٹینشن کی پیشکش کیوں کی؟ کیا یہ امربالمعروف تھا؟ : سلمان شہباز https://t.co/DXkcFta16I pic.twitter.com/EfB8Ybgs4Y
— Neo News Urdu (@NeoNewsUR) December 12, 2022
سلیمان شہباز کا کہناتھا کہ عمران خان کا بیان نئے آرمی چیف کو متنازع بنانے کی گھٹیا اور مذموم کوشش ہے ، نیوٹرل کو جانور کہنے والے سازشی کا یہ بیان تازہ ڈھونگ ہے ، ، انھوں نے ماضی میں عمران باجوہ کی ون آن ون میٹنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان بتائے جنرل باجوہ کو تا حیات ایکسٹینشن کی پیشکش کیوں کی ،
وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز وطن واپس پہنچ گئے pic.twitter.com/YarK6bZvjd
— PMLN (@pmln_org) December 10, 2022
اقتدار سے چمٹنے رہنے کیلئے تاحیات ایکسٹینشن کی آفرز کرنے والا فتوے نہ دے ،نئے انتخابات کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے ، فوج نے نہیں کرنا ۔سابق آرمی چیف نے بتایا تھا کہ عمران خان نے ان کی حکومت ختم نہ کرنے پر قمر جاوید باجوہ کو ایکسٹینشن دینے کا وعدہ کیا تھا تاہم قمر جاوید باجوہ نے ان کی یہ پیشکش یہ کہ کر مسترد کردی تھی کہ اب فوج نیوٹرل رہے گی –