میاں محمد نواز شریف نے خاموشی توڑ دی وہ کافی عرصہ سے کسی بھی قسم کے بیانات سے گریز کررہے تھے مگر اب ان کی پاکستان واپسی کی باتیں ہورہی ہیں اور کہا جارہا ہے کہ اسمبلیاں ٹوٹنے کی شکل میں نوازشریف ہی اپنی پارٹی کی انتخابی مہم چلائیں گے -دوسری جانب سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نوازشریف نے لندن سے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان کی ایما پر شہزاد اکبر نے شہبا زشریف پر جھوٹے الزامات لگائے ، اس الزام پر برطانیہ کے سب سے بڑے اخبار ڈیلی میل نے عدم ثبوت پر معافی مانگ لی ہے ، منی لانڈرنگ ، کرپشن ، کمیشن ، کک بیکس کے شہباز شریف پر جھوٹے الزامات لگائے گئے ، فنڈز اور آفس کے غلط استعمال کے جھوٹے الزامات شہباز شریف پر لگائے گئے
نواز شریف کا ڈیلی میل کی جانب سے مانگی گئی معافی پر ردعمل pic.twitter.com/0NwB83dU4E
— Geo News Urdu (@geonews_urdu) December 9, 2022
، نیشنل کرائم ایجنسی نے الزامات کی تحقیقات کر کے شہباز شریف کو کلین چٹ دی میاں نواز شریف کا کہنا تھا ک انگلینڈ میں نہ تو ن لیگ کی حکومت ہے اور نہ ہی تحریک انصاف کی ، برطانیہ آزاد جمہوری ملک ہے ، عوام کی حکمرانی ہے ، کسی کی معصومیت اور بے گناہی کا اس سے بڑا اور کیا ثبوت ہو ؟ ڈیلی میل کی معافی کے بعد عمران خان ، ان کی پارٹی ، شہزاد اکبر کو اپنا سر شرم سے جھکا لینا چاہیے دی ہے
قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف سے لیگی رہنماؤں کی ملاقات۔ ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلۂ خیال۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن برطانیہ کے عہدیدار بھی موجود تھے۔ pic.twitter.com/MrnndELgPG
— PMLN (@pmln_org) December 9, 2022
چیرمین تحریک انصاف عمران خان کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے الزام لگایا کہ نیازی سر سے پاﺅں تک کرپشن میں ملوث ہے ، وہ ان پر الزامات لگا رہاہے جنہیں برطانیہ کی عدالتوں سے بے گناہی کے ثبوت ملے ہیں ، پاکستانی قوم کو ان سب چیزوں کو غور سے سمجھنا چاہیے ، ہم پر تو مفت میں ہی کیس بنتے رہے ، مفت میں جلا وطن کیا گیا ، مجھ پر تو ہائی جیکنگ کا کیس بھی بنایا گیا ، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر مجھے نا اہل کیا گیا ۔جبکہ عمران خان نے 50 ارب کی کرپشن کی اس پر کوئی کیوں بات نہیں کرتا –
عمران خان نے 50، 50ارب کی کرپشن کی ہے، نواز شریف
عمران خان پر الزامات نہیں بلکہ ثابت شدہ کرپشن ہے، نواز شریف pic.twitter.com/yHjcL60VfD
— Hoorain Pervaiz (@HoorainPervaiz1) December 10, 2022
سربراہ مسلم لیگ نون لیگ کا کہناتھا کہ ہم وہ ہیں جنہوں نے پاکستان کی معیشت کو ترقی دی ، جنہوں نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا ، ہماری خدمات قوم کے سامنے ہیں ، اب بھی کوئی نہ سمجھے تو پھر کیسے سمجھایا جائے ، کوئی ایک منصوبے کانام بتائیں جس کی بنیاد عمرا ن خان نے رکھی اور پورا کیا ہےاس نے ایک پراجیکٹ پشاور میں شروع کیا اور وہ بھی پورا نہ کرسکا الٹا اپنے اوپر کیس بنوابیٹھا -ان کاکہنا تھا کہ بلین ٹری منصوبہ سب بدعنوانیوں کی ماں ہے صرف اس منصوبے سے 50 ارب روپے بنائے گئے اور بدنام ہم ہیں –