پاکستان میں ہر مسئلے کا حل ایک ہی ہوتا ہے کہ جو کام ہونہ سکے اسے بند کردیا جائے -پتنگ بازی پر پابندی لگی مگردھاتی ڈور آج تک بازار میں دستیاب ہے سڑکوں پر آج بھی پاکستانی اس کا شکار بن رہے ہیں مر رہے ہیں زخمی ہورہےہیں مگر بچے آج بھی چھپ کر پتنگیں اڑارہے ہیں – اسی طرح بجلی پوری نہیں کی اس کی بجائے لوڈشیڈنگ کا شیڈول بتادیا گیا دکانوں کو جلد بند کرنے کے احکامات جاری ہوگیے، اسی طرح گیس کا مسئلہ حل کرنے کے لیے رات کو گیس بند ہوجاتی ہے اور اب سموگ کے خاتمے کے لیے دفاتر کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس سلسلے میں عدالت نے سخت احکامات بھی جاری کردیے ہیں کہ جو دفاتر بند نہیں ہوں گے ان کے خلاف کاوائی کی جائے گی –
انسداد سموگ کیس:لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر نجی دفاتر بندکرانے کیلئے ہدایات جاری #Smog #LahoreHighCourt #DC https://t.co/tzjYNVPLOv pic.twitter.com/HOMifwUv0D
— Dunya News (@DunyaNews) December 10, 2022
عدالت کے پاس اس کے خلاف کوئی حل بھی نہیں تھا کیونکہ اس سے بچوں اور پاکستانی شہریوں کی صحت کو خطرات لاحق ہیں – عدالت کے احکامات جاری ہونے کے بعد ڈی سی لاہورنے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کردیں کہ دفاتر کو بند کرایا جائے مگر اس کا ری ایکشن آئے گا کیونکہ جب دفاتر بند ہوںگے تو ان افراد کو تنخواہیں کم ملیں گی اور عوام احتجاج شروع کریں گے
لاہور میں سموگ زہر قاتل بن چکی،،،لاہور ہائیکورٹ نے 3 دن سکولز اور 2 دن سرکاری دفاتر کا کام گھر میں بیٹھ کر کرنے کا حکم دے دیا۔۔
اس وقت لاہور کے لوگوں کی زندگی 8 سال کم ہو چکی ہے اسلام آباد کے مقابلے. ڈیڑھ کروڑ لوگوں کی لاہور میں زندگی اللہ کے آسرے. زہریلی گیسس موت لا رہی ہیں pic.twitter.com/YfJ2hl8sXZ
— Haqeeqat TV (@Haqeeqat_TV) December 2, 2022
۔ڈی سی نے ہدایات دی ہیں کہ جو نجی دفاتر کھلے ہوں، ان کے خلاف سخت ایکشن لیں ،پی ڈی ایم اے نوٹیفکیشن کے مطابق15 جنوری تک اس پر عملدرآمد کیا جائے گا ، ڈی سی نے ہدایت نامے میں کہاہے کہ نجی دفاتر کے ملازمین ورک فراہم ہوم کر سکتے ہیں ،نوٹیفکیشن کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے ۔