کراچی میں راہزنی کی وارداتیں ہونا روزمرہ کا معمول ہے مگر بعض لوگ ایسے جرم کرتے ہیں جس سے پورے علاقے میں خوف وہراس پید ہوجاتا ہے ایسے افراد کے خلاف تفتیشی ٹیمیں تشکیل دے کر ان کو قابو کیا جاتا ہےاور عدالتیں ایسے مجرموں کو مثالی سزا دیتی ہیں تاکہ لوگ سبق حاصل کریں اور اس طرح کی حرکات سے باز رہیں
انسداد دہشتگردی عدالت کراچی نے رکشہ ڈرائیور بن کر شہریو ں کو لوٹنے والے ملزم کو 20 سال قید کی سزا سنا دی#Justice #law pic.twitter.com/hxaxx8FRIX
— Metro Time News (@metro_time) December 10, 2022
اسی طرح کے ایک کیس کی انسداددہشتگردی عدالت میں لیاری میں رکشہ درائیور بن کر شہریوں کو لوٹنے کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی، انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا،عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم وسیم عثمان کو 20 سال قید کی سزا سنا دی ،عدالت نے ملزم سے برآمد رکشہ اور اسلحہ سرکاری خزانے میں جمع کرانے کا حکم دیدیا۔