متحدہ قومی موومنٹ کے ڈاکٹر سیف الرحمان کی ایڈمنسٹریٹر کراچی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر سیف الرحمان کی بطور ایڈمنسٹریٹر کراچی تعیناتی کا نوٹیفکیشن سیکریٹری بلدیات نے جاری کیا – اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب اس عہدے پر فائز تھے مگر جب ایم کیؤ ایم نے شہباز حکومت کا ساتھ دینے اور عمران خان کا ساتھ چھوڑنے میں جو مطالبات رکھے تھے اس میں ایک ڈیمانڈ ایڈمنسٹریٹر کراچی کی بھی تھی جو آج پوری ہوگئی – مرتضیٰ وہاب کو 5 اگست 2021 کو ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کیا گیا تھا،
نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی کیلئے ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی میں اتفاق ہوگیا! ڈاکٹر سیف الرحمان نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی ہونگے#ARYNews pic.twitter.com/TTvWPwnvGe
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) December 8, 2022
مرتضیٰ وہاب کی جگہ ڈاکٹر سیف الرحمان ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات
تفصیلات: https://t.co/FFoAjzLfnv#DunyaNews #Karachi pic.twitter.com/jG1Ir25lzg
— Dunya News (@DunyaNews) December 8, 2022
انہوں نے 26 ستمبر 2022 کو اس عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم اس وقت وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مرتضیٰ وہاب کا استعفیٰ قبول نہ کرتے ہوئے انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی ، ایڈمنسٹریٹر کراچی بننے والے ڈاکٹر سیف الرحمان اس وقت گورنر سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ہیں، سیف الرحمان میونسپل کمشنرکے ایم سی کے طور پر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں اس کے علاوہ ڈی سی سینٹرل ، سیکریٹری صحت بلوچستان بھی رہ چکے ہیں-