کراچی سے تعلق رکھنے والی سدرہ حمید کراچی کے لوگوں کو کروڑوں کا چونا لگا کر غائب ہوگئی ،اپنا فون بھی سوئچ آف کردیا اس کے قریبی دوستوں کا کہنا ہے کہ سدرہ کو لوگ مارنے کی دھمکیاں دے رہے تھے جس سے ڈر کر اس نے ایسا کیا
کراچی کی خاتون سدرہ حمید سیکڑوں شہریوں سے لاکھوں روپے لے رہی تھی جس کا کوئی تحریری ریکارڈ محفوظ نہیں تھا اور یوں اس نے تمام لوگوں سے 42 کروڑ روپے کا فراڈ کر کے اسکیم ختم کرنے کا اعلان کردیا۔سدرہ حمید نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام بھی ڈالا کہ آپ پریشان نہ ہوں میں سب افراد کے پیسے لوٹادوں گی –
'جھوٹے دعوے کرنے والے بہت سے لوگ بھی سدرہ خلیل حمید سے رقم کا مطالبہ کررہے ہیں حالانکہ خاتون کے پاس ان لوگوں کو واجب الادا کوئی رقم نہیں ہے۔'
ختون نے سوشل میڈیا پر ایک روز قبل کیا اعلان کیا تھا؟https://t.co/TKFFYgd08y pic.twitter.com/Moxztz93f5
— DawnNews (@Dawn_News) December 7, 2022
https://twitter.com/KurriPattola/status/1600081544018014208
ایک شخص کا کہنا تھا کہ نجمہ ان لوگوں سے فراڈ کیا جو اسے 15 سال سے جانتے تھے اور نجمہ حمید ان کے 10 سے 15 کروڑ لے کر بھاگ گئی ہے -ایک اور متاثرہ شخص نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ سے سدرہ حُمید سوشل میڈیا پر اپنی مہنگی اشیا ء ( گھڑیاں، موبائل فون) کی تصاویر لگا رہی تھیں اور اس سے اندازہ ہورہاتھا کہ یہ رقم کہاں جا رہی تھی، کیونکہ ان کا خاوند ایک فری لانسر ہے اور سدرہ کھانے کی اشیا فروخت کرکے اتنی رقم نہیں بنا سکتی۔اس میں ایک غلطی ا لوگوں کی بھی ہے جو بنا تحریر اتنی بڑی رقم ایک کاتون کے حوالے صرف اس لیے دے رہے تھے کہ انہین ہر ماہ اچھی خاصی رقم ملتی رہے گی اور یہی لالچ ان کا زندگی بھر کی جمع پونجی نگل گیا-