سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل کیس کی سماعت ہوئی چیف جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ نے سماعت کی،سیکرٹری خارجہ اسد مجید،ڈی جی ایف آئی اے محسن بٹ ، سیکرٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد، صدر پی ایف یو جے عدالت میں پیش ہوئے ۔
آپکی کاوشیں اور دعائیں رنگ لے آئیں – اے آر وائے کی مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے شہید ارشد شریف کیس میں از خود نوٹس لے لیا- اللّٰہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ جلد قاتل پکڑے جائیں اور انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے- انصاف کے لیے آواز اٹھاتے رہیں- عدلیہ سے انصاف کی امید ہے انشاء اللہ pic.twitter.com/jKkqbCZvKL
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) December 6, 2022
ارشد شہید کے بہیمانہ قتل پر ازخودنوٹس کیس پر سماعت کے دوران چیف جسٹس عمرچطابندیال نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ حکومتی کمیشن کی حتمی رپورٹ تاحال سپریم کورٹ کو کیوں نہیں ملی؟ یہ کیا ہو رہاہے، رپورٹ کیوں نہیں آ رہی؟
ارشد شریف کے ذمہ دار قاتل ڈھونڈیں-
سپریم کورٹ از خود نوٹس- pic.twitter.com/MK2DG64iqR
— Mian Ali Ashfaq (@MianAliAshfaq) December 6, 2022
اس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ جب رپورٹ آئی وزیر داخلہ فیصل آباد میں تھے،رانا ثنا اللہ کے دیکھنے کے بعد رپورٹ سپریم کورٹ کو دی جائے گی – اٹارنی جنرل کے اس بیان پر چیف جسٹس نے پوچھا کہ کیا وزیر داخلہ نے رپورٹ تبدیل کرنی ہے؟وزیر داخلہ کو ابھی بلالیتے ہیں