دنیا میں جو سب سے خطرناک اور جان لیوابیماری ہے وہ دل کا دورہ یعنی ہارٹ اٹیک ہے جس میں موت کے بہت زیادہ امکانات ہوتے ہیں اور اگر انسان بچ بھی جائے تو اس پر احتیاط اور پرہیز کی اتنی شرائط عائید کردی جاتی ہیًں کہ انسان جوانی میں ہی بوڑھوں کی طرح زندگی گزارنے پر مجبور ہوجاتا ہے نہ چھت کی سیڑھیاں چڑھ سکتاہے نہ مرغن غزا سے لطف اندوز ہوتاہے اور کھیل اور ورزش کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا مگر اب سائنسدانوں نے انسانوں کے لیے ایک ایسا سافٹ وئیر تیا کیا ہے جو اسے وقت سے پہلے بتا دے گاکہ اس کا دل کمزور ہورہا ہے احتیاط کرے –
ہارٹ اٹیک کی پیشگی اطلاع دینے والا سافٹ ویئر تیار ہے۔ https://t.co/hLwR28b7AV
— Start pakistani (@PakistaniStart) December 5, 2022
اس تیار کردہ سافٹ ویئر کا الگورتھم دل اور سینے کے ہزاروں ایکس رے کا ڈیٹا بیس پڑھ کر فیصلہ کرتا ہے ،یہ نہ صرف دل کے دورے بلکہ فالج کے خطرے سے بھی آگاہ کرتا ہے ، امریکہ میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کینسر نے اس کی طبی آزمائش بھی کی ہے جس میں 11 ہزار 430 مریضوں کے ایکسرے شامل تھے ۔
صرف ایک ایکسرے دیکھ کر ہارٹ اٹیک کی پیشگوئی کرنے والا الگورتھم – ایکسپریس اردو https://t.co/PjtHYoi7UX
— Life Style (@lifestylepro6) December 5, 2022
ان مریضوں کی اکثریت دل کے دورے کے نہایت قریب تھی جنہیں اسٹیٹن تھراپی سے گزارا گیا ، ، پھر ان مریضوں کے ایسرے لیے گئے اور ایسے مریضوں کے ساتھ میچ کیے گئے جنہیں دل کی یا فالج کی تکلیف نہ تھی اور اسی بنیاد پر سافٹ ویئر نے دل کے دورے کے خطرے سے خبردار کیا۔ امید ہے کہ یہ سافٹ وئیر جلد عوام تک پہنچ جائے گا جس کے بعد اس بیماری پر کافی حد تک کنٹرول کیا جاسکے گا –