مسلم لیگ کے ووٹرزاور سپورٹرز کے لیے ایک بڑی �خبر ایک نجی ٹی وی نے بریک کی ہے کہ میاں نواز شریف نے پاکستان آنے کا گرین سگنل دے دیا ہے ان کے مطابق حالت بھی موا فق ہیں اور ان کی طبیعت میں بھی بہتری آگئی ہے مگر یہی چینل کئی بار اس سے پہلے بھی اس طرح کی خبریں چلا چکا ہے مگر ہر بار نواز شریف کی پاکستان آمد پوسٹ پون ہوتی رہی –
نواز شریف بھی وطن واپسی کیلئے تیار، الیکشن مہم بھی خود آکر چلائیں گے؟ جانئے نجی اخبار کے صحافی کا دعویٰ#NawazSharif #electionhttps://t.co/IWPvkucFLC
— Siasat.pk (@siasatpk) December 5, 2022
پاکستان مسلم لیگ (ن )کے قائد نواز شریف نے وطن واپسی کا سگنل دیدیا ہے ، نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ نواز شریف کی پاکستان واپسی کا پروگرام پہلے ہی طے ہو چکا ہے ، وہ کسی بھی وقت پاکستان آ سکتے ہیں۔مگر زیادہ امکان یہی ہے کہ وہ الیکشن کی کمپین کے لیے پاکتان آئیں گے جس کا ابھی دور دور کوئی امکان نہیں –
پاکستان مسلم لیگ (ن)کے انتہائی قابل اعتماد ذرائع نے بتایا ہے کہ پارٹی قائد میاں نواز شریف کا آئندہ انتخابات سے قبل وطن واپسی کا پروگرام پہلے ہی طے ہو چکا ہے۔#تم_خود_ایک_غلطی_ہو pic.twitter.com/Bx6FCEGZYT
— 𝘼𝙢𝙞𝙧 𝙎𝙖𝙟𝙟𝙖𝙙 𝙎𝙈𝙏 𝙋𝘼𝙆𝙋𝘼𝙏𝙏𝘼𝙉 (@Amirsmt9) December 5, 2022
نجی چینل کا دعویٰ ہے کہ نواز شریف پارٹی کو ہدایت کی ہے کہ اگر عمران خان نے پنجاب اور خیبر پختونخواکی اسمبلیاں تحلیل کر دیں تو وہاں آئین کے مطابق 90 روز کے اندر نئے انتخابات کروا دیے جائیں اور ان صوبائی انتخابات کی الیکشن مہم بھی وہ خود آکر چلائیں گے۔ نواز شریف کی اپکستان واپسی میں سب سے بڑی رکاوٹ سپریم کورٹ مین چلنے والے مقدمات ہیں جن کی وجہ سے انہیں ائرپورٹ پر سے بھی گرفتار کیا جاستا ہے نواز شریف نے اس سلسلے میں اپنے وکلاء سے مشاورت بھی مکمل کرلی ہے، ان کی آمد کے فوری بعد عدالتوں میں ان کی سزاؤں پر زیرسماعت نظرثانی کی اپیلوں کی پیروی شروع کر دی جائے گی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پارٹی قائد میاں نواز شریف کا آئندہ انتخابات سے قبل وطن واپسی کا پروگرام پہلے ہی طے ہو چکا ہے۔ pic.twitter.com/EKdxiNGqls
— Trends Pakistan (@TrendsPaak) December 5, 2022
مسلم لیگ کے قائد نواز شریف نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اب خود کو ملکی سیاست سے دور نہیں رکھیں گے اور براہ راست اپنی پارٹی اور حامیوں کی اگلے الیکشن میں رہنمائی کریں گے،یہ بھی اطلاعات ہیں کہ میاں نواز شریف مریم نواز کی سیاست سے بہت خوش نہیں ہیں اس لیے ان کی وطن واپسی کی صورت میں مریم نواز وقتی طور پر لندن ہی قیام کریں گی۔