کراچی پولیس کی طرف سے غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کیا جا رہا ہے۔ جس پر کراچی میں رہائش پزیر افغانی باشندے طیش میں آگئے اور پاکستان کے خلاف ہی نعرے بازی شروع کردی – جس پر کراچی پولیس حرکت میں آئی اور نمک حرام ملزمان کو پاکستان بازار، اورنگی ٹاﺅن، مومن آباد اور پیرآباد کے علاقوں سے گرفتار کر لیا ۔ ان کے خلاف متعلقہ پولیس تھانوں میں فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ امن و اما ن کی یقین دہانی کے لیے کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔
اس کے علاوہ ایک اور کامیاب کاروائی میں کراچی میں غیرقانونی طور پر مقیم 14افغان شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان شہریوں کے پاس کوئی شناختی دستاویزات نہیں پائی گئیں۔اب ان کو عدالت پیش کیا جائے گا جہاں ان کی قسمت کا فیصلہ ہوگا کہ یہ پاکستان کی تحویل میں ہی رہیں گے یا انہیں افغانستان بارڈر کے ذریعے ان کے ملک بھیج دیا جائے گا