آج وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے زمان پارک میں ملاقات کی ، اس ملاقات کا ون پوائنٹ ایجنڈا پنجاب اسمبلی کی تحلیل تھا -اس ملاقات میں پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کے حوالے سے آئینی و قانونی پہلوﺅں کا جائزہ لیاگیا،دونوں رہنماﺅں نے تحریک عدم اعتماد سے متعلق اپوزیشن کی حکمت عملی پر بھی گفتگوکی۔
https://twitter.com/RajaArs70348463/status/1598313456922411009
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی۔چوہدری مونس الٰہی اور ایم این اے حسین الٰہی کی زمان پارک آمد
چودھری پرویز الٰہی ۔مونس الٰہی اور حسین الٰہی نے عمران خان کی خیریت دریافت کی
سیاسی صورتحال اور پنجاب کے انتظامی معاملات پر تبادلہ خیال#مرشد pic.twitter.com/eUjjPa96hq
— 💞Murshad💞 (@pk5125) December 1, 2022
پرویز الٰہی نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے مطلوبہ ارکان کی اکثریت موجود نہیں ، پی ڈی ایم صرف شور کر رہی ہے ، ایوان میں شکست دیں گے ۔پرویز الہی نے عمران �خان کو یقین دلوایا کہ وہ جب حکم دیں گے پرویز الہی اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کردیں گے اس کی تصدیق مونس الہی نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے کردی- پرویز الٰہی اور مونس الٰہی نے عمران خان کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی، ان دونوں سے ملاقات کے بعد عمران خان کل پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے ارکان سے ملاقات کریں گے ۔اور ان ارکان کو اعتماد مین لے کر اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں –