اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے عام انتخابات کے انعقاد کے لیے 47 ارب روپے کے فنڈز مانگ لیے۔
الیکشن کمیشن کو رواں مالی سال میں 27 ارب روپے دیئے جائیں گے جب کہ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تیاریوں کے آغاز کے لیے 18 ارب روپے فوری طور پر دینے کی درخواست کی تھی۔
Image Source: WC
وفاقی حکومت آئندہ مالی سال میں ای سی پی کو 20 ارب روپے سے زائد رقم فراہم کرے گی۔ 2018 کے عام انتخابات کے مجموعی اخراجات 31 ارب روپے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے آئندہ عام انتخابات کے بجٹ کی منظوری دے دی۔
اس سے قبل 29 نومبر کو کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو تکنیکی گرانٹ کی منظوری دی تھی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ای سی سی نے عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو تکنیکی گرانٹ کی منظوری دی۔
ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ انتخابی نگراں ادارے نے آئندہ سال ہونے والے عام انتخابات کی تیاریوں کے لیے حکومت سے 47.42 ارب روپے مانگے ہیں۔
سمری کے مطابق، ای سی پی نے درخواست کی کہ 47.42 بلین روپے کی معقول رقم پہلے سے منظور کی جائے اور اسے دو مرحلوں میں جاری کیا جائے- رواں مالی سال کے دوران 31.42 ارب روپے اور اگلے مالی سال (24-2023) کے دوران مزید 16 ارب روپے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ ای سی سی نے کوئی بڑی سپلیمنٹری گرانٹ مختص نہیں کی لیکن انتخابی ادارے کو جزوی رقم کی منظوری دی۔