اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 139 روپے جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 535 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو سلنڈر اب 2548 روپے اور کمرشل سلنڈر 9804 روپے میں دستیاب ہوگا۔
image source: Global Village Space
اس سے قبل وفاقی حکومت نے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود آئندہ 15 روز تک پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئندہ 15 روز تک پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔ تاہم انہوں نے مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 10 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا۔
دریں اثنا، انہوں نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے میں 15 دن کی توسیع کا بھی اعلان کیا۔