17سال بعد پاکستان کے دورے پر آئی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ اس کے بیشتر کھلاڑی معدے کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے ہیں -اس میں حیرانی کی بات یہ ہے کہ انگلینڈ ٹیم اپنے ساتھ اپنا باورچی بھی لے کر آئی تھی مگر یہاں کی آب و ہوا کے سبب ان کو وائرل انفیکشن ہوگیا جس کے سبب ٹیم آج گراؤنڈ میں پریکٹس کے لیے بھی نہ اتر سکی -طبیعت خراب ہونے پر ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کو آرام کا مشورہ دیدیا۔انگلینڈ کے بیشتر کھلاڑی جن میں ہیری بروک، زیک کر الی، اولی پاپ، جوروٹ اور کیٹن جیننگز اور کپتان بین سٹوکس طبیعت ناسازی کے باعث پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیں گے-
*انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کی طبعیت ناسازبین اسٹوکس سمیت دیگر کھلاڑی اور آفیشلز پنڈی اسٹیڈیم نہیں آے انگلش ٹیم کے متعدد کھلاڑی اور آفیشلز آج ہوٹل میں ہی ٹھہریں گے pic.twitter.com/Lqk53984vw
— Abbas Shabbir (@Abbasshabbir72) November 30, 2022
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کی طبیعت ناساز
براہ راست دیکھیں:https://t.co/7PN6qbAHwL #ENGvsPAK #BenStokes pic.twitter.com/jdOlXp2MKi
— BOL Network (@BOLNETWORK) November 30, 2022
انگلش کپتان کی طبیعت ناسازی کے باعث پاک انگلینڈٹیسٹ سیریزکی ٹرافی کی تقریب رونمائی ملتوی کردی گئی ۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا ،یکم دسمبر کو کھیلا جانے والا ٹیسٹ میچ دونوں ملکوں کے درمیان پاک سرزمین پر 17 سال بعد پہلا ٹیسٹ ہوگا.اس سے پہلے انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے گزشتہ سال پاکستان آکر کھیلنے سے معزرت کرلیتھی مگر پھر 2022 میں یہی انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان میں 7 ٹی ٹونٹی کھیلنے کے لیے پہنچ گئی تھی اور ان دونوں ٹیموں نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا فائنل بھی کھیلا تھا –