ہسپتال میں زیر علاج زخمی فواد نے پولیس کو ابتدائی بیان دے دیا ہے جس میں اس کا کہنا ہے کہ بیوی نے کھانا کھانے کے بعد مجھ سے بدتمیزی کی، لڑائی جھگڑے پر میری بڑی بیٹی رونے لگی، بیٹی نے کہا آپ لوگوں کےجھگڑے میں ہم پریشان ہوتے ہیں، میری دونوں بیٹیاں سونے کیلئے لیٹ گئیں تھیں، میں بیوی کو سمجھاتےسمجھاتے تھگ گیا تھا، میں پیسوں کی وجہ سے بھی ڈپریشن میں تھا، میں فیصلہ کیا کہ میں سب کو ختم کرکے خود کو بھی ختم کرلوں گا، بیوی واش روم گئی تو تینوں بیٹیوں کو قتل کیا۔
کراچی میں چارافراد کے قتل کی لرزہ خیز واردات، خاتوں اور 3 بیٹیوں کو قتل کر دیا گیاhttps://t.co/n5nvgBPzI0
— Siasat.pk (@siasatpk) November 29, 2022
ملزم فواد نے بتایا کہ قتل کے بعد تصاویر اپنے انویسٹر کو بھیجیں اورلکھا میں نے اپنی فیملی کو ختم کردیا ، اب میں اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے لگا ہوں -ملزم کا کہناتھا کہ اس لرزہ خیز واقعے کی وجہ وہ 5 افراد ہیں جن کا قرض اسے ادا کرنا تھا –
فواد فیکٹری میں سیلز منیجر کے طور پر کام کرتا ہے ۔فواد کی والدہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فواد فیکٹری میں سیلز منیجر کے طور پر کام کرتا ہے دوپہر ڈیڑھ بجے تک سب کچھ ٹھیک تھا، آج بچیاں سکول اور کالج بھی گئی تھیں،مگر بیٹے کو 4 ماہ سے تنخواہ نہیں ملی تھی جس کی وجہ سے وہ بے حد پریشان تھا ان کی والدہ کا کہنا تھا کہ اج فواد کے کمرے سے ، میں نے دو چیخوں کی آواز سنی تو میں نے اوپر کال کی کسی نے فون نہیں اٹھایا، میں جب اوپر گئی تو دروازہ بند تھا – ان کا مزید کہن اتھا کہ ہم نے دروازے کو زور سے ہلایا تو کنڈا کھل گیا، اندر گئی تو بچیاں جہاں سوتی تھیں وہیں بے جان پڑی ہوئی تھیں، دوسرے کمرے میں بہو کے اوپر کمبل پڑا ہوا تھا،اند گئی تو میرا بیٹا فواد بھی زخمی پڑا تھا ۔
کراچی:بیوی اور 3بیٹیوں کا لرزہ خیز قتل،زخمی والد نے اعتراف جرم کرلیاhttps://t.co/84IUGP4cDO#karachi #Qatal #Pakistan #Arrest #dailypaksitan #FIFA pic.twitter.com/UXCKFzCDfa
— dailypakistan.pk (@dailypakistan_) November 30, 2022
فواد کی والدہ نے اس بات کی تائید کی کہمالی پریشانی کے سبب ان دونوں میاں بیوی کا جھگڑا معمول کی بات تھی جس کی وجہ سے ان کی بچیاں بہت پریشان رہتی تھیں ۔اور ان کا یہ جھگڑا ہی اس دلخراش اور افسوسناک واقعے کا سبب بنا –