پاکستان کے سابق وزیراعظم اورتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جنرل ساحر شمشاد مرزا اور سید عاصم منیر کو مبارکباد کا پیغام جاری کردیا۔ ا س موقع پر خان نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کاایک قول بھی کوٹ کیا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام عمران خان نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور جنرل سید عاصم منیر کو بھی نیا چیف آف آرمی سٹاف بننے پر مبارکباددی ہے-
جنرل عاصم منیر آرمی چیف اور ساحر شمشاد کو جوائنٹ چیفس آف سٹاف بننے پر مبارکباد. امید ہے نئی ملٹری لیڈرشپ جو پچھلے 8 مہینوں میں ریاست اور عوام کے درمیان فاصلے بڑھ گئے اسکو دور کرے گی.
عمران خان
عمران خان نے قائداعظم کی بات کہ فوج ملک کی پالیسی نہیں بنائے گی کی بات شئیر کر دی pic.twitter.com/GBfAABDIGX
— Haqeeqat TV (@Haqeeqat_TV) November 30, 2022
عمران خان کی جنرل عاصم منیر اور ساحر شمشاد مرزا کو عہدے سنبھالنے پر مبارکباد،
ساتھ ہی قائد اعظم کا فرمان یاد کروا دیا کہ مسلح افواج قوم کی خدمت کے لئے ہیں نہ کہ پالیسیاں بنانے کے لئے pic.twitter.com/jbX9ugVMFa
— 𝐑𝓪𝓳α 𝓢𝐈𝐬𝓲𝓜 (@RajaAsimNawaz) November 30, 2022
اپنے ٹوئٹ میں عمران خان کاکہناہے کہ امید ہے نئی ملٹری لیڈرشپ ریاست اور قوم کے درمیان خلیج کو کم کرے گی ،ان کاکہناتھا کہ ریاست کی طاقت اس کے لوگوں سے حاصل ہوتی ہے ۔اس سے قبل پی ٹی ائی کے مخالف چینل اور صحافی بار بار سوال اٹھارہے تھے کہ عمران خان نئے تعینات ہونے والے فوجی سربراہان کو مبارکباد کیوں نہین دے رہے -جبکہ خان کے حمائیتی صحافیون کی بھی خواہش تھی کہ خان مبارکباد دینے میں زیادہ وقت نہ لگائیں آج ان صحافیوں کو بھی دلی سکون اور قرار آگیا ہوگا –