جب سے مفتاح اسماعیل کو وزیرخزانہ کے عہدے سے ہٹایا گیا ہے اور ان کی جگہ اسحاق ڈار کو یہ منصب سونپا گیا ہے مفتح اسماعیل کھل کر اسحاق ڈار کی پالیسیوں پر تنقید کررہے ہیں -پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ “مجھے نہیں معلوم کہ ڈالر کی بہترین شرح کیا ہے،صرف مارکیٹ اس کا تعین کر سکتی ہے، سابق وزیر خزانہ نے بتایا کہ گزشتہ سال درآمدات 80 بلین ڈالر اور برآمدات 31 بلین ڈالر تھیں، اور موجودہ وزیر خزانہ کو مشورہ دیا کہ ان کی نمبر ون ترجیح یہ نہیں ہونی چاہیے کہ درآمدات کو آسان اور برآمدات کو مشکل بنایا جائے، یہ ایک بہترین کرنسی کی پہچان ہے ۔سوشل میڈیا پر سابق وزیر خزانہ نمفتح اسماعیل نے اپنا آرٹیکل بھی شیئر کیا ہے ، جس میں انہوں نے لکھا کہ دسمبر کے بانڈز کی ادائیگی کے بعد بھی ڈیفالٹ کا خطرہ ختم نہیں ہوگا اور پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ معاہدے پر عمل نہ کرنے سے ڈیفالٹ کا رسک بڑھا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں
سابقہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بظاہر اسحاق ڈار اور موجودہ نالاائق اعظم کی معاشی پالیسیوں کا دھڑن تختہ کردیا ہے۔ مفتاح اسماعیل سچ کہہ رہے ہے کہ حکومت کی بری معاشی پالیسیوں کے باعث ملک تیزی ے ڈیفالٹ پر جارہا ہے اور موجودہ حکومت قومی مفاد کی جگہ ذاتی مفاد کو ترجیح دے رہی ہے pic.twitter.com/kuC4TYLhT4
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) November 27, 2022
مفتاح اسماعیل کہتے ہیں کہ ڈالر سستا ہونے سے صرف اشرافیہ کو فائدہ ہوتا ہے غریب کو نہیں…غریب کو فائدہ پہنچانا ہے تو ڈالر کے مصنوعی استحکام کو روک کر اشرافیہ کے امپورٹڈ شوق کنٹرول کریں تاکہ امپورٹ قابو میں آئے اور روپیہ حقیقی معنوں میں استحکام کی راہ پر آئے۔@MiftahIsmail #Dollar pic.twitter.com/PwYLFcqRAc
— Muhammad Abdul Wadood (@mawadoodmeo) November 29, 2022
پی ٹی آئی کی معاشی پالیسیوں پر اپنے دور وزارت میں بار بار انگلیں اٹھانے والے سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے درست قدم نہ اٹھائے تو انہیں پی ٹی آئی پر تنقید کرنے کا کوئی حق نہیں -انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے آئی ایم ایف معاہدے پر عمل نہ کرنے سے معیشت کو مشکلات پیش آئیں تاہم ہم نے آئی ایم ایف سے دوبارہ معاہدہ کیا جس کے باعث مشکل فیصلے کرنا پڑے۔مفتاح اسماعیل اسحاق ڈار کی ان پر کی جانے والی تنقید پر اپنی ہی حکومت سے نالاں نظر آتے ہیں اور وہ اسحاق ڈار کے خلاف بات اور تنقید کرنے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے-مریم کی ایک آڈیو لیک ہوئی تھی جس میں وہ مفتاح اسماعیل پر برس رہی ہیں اور اسحاق ڈار کی تعریفوں کے پل باندھ رہی ہیں یہ ویڈیو بھی مفتاح اسماعیل کی نون لیگ سے دوری کا سبب بنی –