راناثنااللہ نے عمران خان سے درخواست کی ہے کہ راول پنڈی میں ان کی جان کو خطرہ ہے اس لیے عوام کی جان ومال کی حفاظت کی خاطر کل کا راولپنڈی کا جلسہ ملتوی ہونے کا اعلان کریں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر تحریک انصاف اپنے وعدے کی پاسداری کریں گے تو انہیں کچھ نہیں کہا جائے گا تاہم انھوں نے پی ٹی آئی والوں کو خبردراکیا کہ اگر انھوں نے 25 مئی کی طرح ریڈلائن کراس کرنے کی کوشش کی تو ان کی خوب خاطر مدارت کی جائے گی انھوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف کے جلسے میں 2 ہزار لوگوں کا سمندر ہوگا جس کو روکنے کے لیے 30 ہزار پولیس اہل کار اپنا فرض ادا کریں گے اب یہ عمران خان اور حکومت کا بہت بڑا امتحان ہے کیونکہ خان کو یہ توقع ہے کہ راولپنڈی اور اسلام اباد سے لاکھوں کی تعداد میں عوام ان کے جلسے مین شرکت کے لیے پہنچے گی –
میں زخمی حالت میں صرف اپنی قوم کی خاطر نکل رہا ہوں، قوم ہر صورت راولپنڈی پہنچے۔ چئیرمین عمران خان#یوم_انقلاب_26_نومبر pic.twitter.com/iHcyLOdcyW
— M.Huzaifa Khan (@huzafii_khan06) November 25, 2022
اب تک عمران خان نے جو بھی دعویٰ کیا اس میں عوام نے انکابھرپور ساتھ دیا ہے بلکہ یہ کہا جائے کہ خان کی بھی توقعات سے زیادہ آگے دکھائے دیتے ہیں تو یہ غلط نہیں ہوگااور یہی بات خان کی امید ہے کہ عوام کی طاقت کے بل بوتے پر وہ حکومت سے وہ بات منوالیں گے جس کا تقاضا وہ 7 ماہ سے کررہے ہیں-
قاسم سوری کوئٹہ سے ایک بہت بڑا قافلہ لیکر راولپنڈی روانہ #ملتے_ہیں_پنڈی_میں #حقیقی_آزادی_لانگ_مارچ#یوم_انقلاب_26_نومبر pic.twitter.com/Sn5lY9zDjN
— Waseem Husssain Qureshi Al Hashmi (@waseemq480) November 25, 2022
اب یہ تحریک انصاف کے پنجاب کے لوگوں کا امتحان ہوگا کہ وہ کے پی کے والوں کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں یا کوفے والوں کی طرح انہیں پنجاب میں اسلام آباد پولیس کے سامنے کھڑا کردیتے ہیں خدا کرے کہ پاکستان کی عوام فوج اور پولیس آمنے سامنے نہ آئے بلکہ حکومت اپنی ضد چھوڑ کر نئے انتخابات کی تاریخ دے دے اور اس ہیجانی کیفیت کو ختم کرے –