پاکستان کے معروف مزاحیہ اداکار اسماعیل تارا 73 برس کی عمر میں گزشتہ روز کراچی میں انتقال کر گئے ، ان کے بیٹے شیراز تارا کے مطابق نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ ادا کیا جائے گی -اسماعیل تارا 16 نومبر 1949 کو لاہور میں پیدا ہوئے مگر انہیں شہرت کراچی کے ایک ڈرامے ففٹی ففٹی سے ملی انھوں نے 14 فلموں میں بھی کام کیا 4 بار نگار ایوارڈ سے نوازے گئے -ان کی موت گردوں کے عارضے کے سبب ہوئی -جمعرات کی صبح ہی انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا ،لیکن پھر بھی ان کی حالت سنبھل نہ سکی اور وہ اپنے خالق حقیقی سے جاملے،
معروف کامیڈین اور اداکار اسماعیل تارا انتقال کرگئے#ARYNews #IsmailTara pic.twitter.com/DyVqP1oLpe
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) November 24, 2022
مرحوم کے پسماندگان میں بیوہ, 1 بیٹی اور 4 بیٹے شامل ہیں-زیبا شہناز اور ماجد جہانگیر کے ساتھ بنائے گئے ان کے خاکے آج 40 سال بعد بھی اسی دلچسپی کے ساتھ دیکھے جاتے ہیں –
سفر آخرت!!
اسماعیل تارا کی نمازیں جنازہ ادا کردی گئی pic.twitter.com/EJV7y6huQQ
— M Azhar Siddique (@AzharSiddique) November 25, 2022
Pakistani Sitara – Ismail Tara has left us. May ALLAH rest his soul in peace. Ismail Tara brought smile on hundreds of thousands of faces. His brilliance made Shoaib Mansoor's "Fifty Fifty" an unforgettable show from our childhood. pic.twitter.com/tr2EbgL7Gq
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) November 24, 2022
ہماری نسل اسماعیل تارا کو دیکھتے بڑی ہوئ، ففٹی ففٹی جیسا بڑا ڈرامہ ان کی کریڈٹ پر ہے،اسماعیل تارا کی وفات ایک عہد کا خاتمہ ہے ۔۔۔ خدا غریق رحمت کرے pic.twitter.com/sdjGEMKSF5
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 24, 2022
اسماعیل تارا کو فلم” ہاتھی میرے ساتھی، منڈا بگڑا جائے، چیف صاحب “اور” دیواریں“ میں زبر دست اداکاری پر4 مرتبہ نگار فلم ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ اسماعیل تارا نےفلم” ڈونکی کنگ “میں بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ۔”ریڈی سٹیڈی نمبر “ان کی آخری فلم ثابت ہوئی۔صدر وزیراعظم سمیت ٹی وی اور فلم کی مختلف شخصیات نے ان کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے –