لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس جو آرمی چیف کے لیے سب سے مضبوط امیدوار تھے اور عام تاثر یہی آرہا تھا کہ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ بھی لیفٹینینٹ جنرل اظہر عباس کو آرمی چیف بنانے کے حق میں تھے اس لیے اب وہ بہت دلبرداشتہ ہیں اور عاصم منیر کے آرمی چیف بننے کے بعد اب مزید کام نہیں کریں گے اس لیے اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کےخاندنی ذرائع کے حوالے سے اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے ۔
لیفٹینٹ جنرل اظہر عباس کا قبل از وقت ریٹائر ہونے کا فیصلہ۔۔۔👍 pic.twitter.com/vbjQAdCTcU
— ⚒ عام آدمی ⚒ (@ii_Riski_ii) November 25, 2022
واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس پاک فوج میں تھری سٹار رینکنگ جنرل ہیں، جو پاکستانی فوج کے 35ویں چیف آف جنرل سٹاف کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، انہیں چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کی جگہ 8 ستمبر 2021 کو چیف آف جنرل سٹاف کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔