رمی ����
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے اہل خانہ کی ٹیکس معلومات لیک کرنے والے ان لینڈ ریونیو کے 2 افسران کو برطرف کر دیا گیا ۔ ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو عاطف نواز وڑائچ اور ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو ظہور احمد کو عہدے سے فارغ کر دیا گیاہے ، افسران سے ڈیٹا لیک ہونے کے سلسلے میں تحقیقات کی جارہی ہیں ، دونوں افسران کے لاگ ان اور پاس ورڈ سے مبینہ طور پر ڈیٹا لیک ہواہے ۔مسلم لیگ کی حکومت نے آرمی چیف کے اہل خانہ کی ڈیٹا لیک ہونے کے معاملے پر ایکشن لینے کا فیصلہ کیا تھا –
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی تحقیقات میں پیشرفت، ابتدائی رپورٹ میں ان لینڈ ریونیو کے 2 کو افسران برطرف کر دیا گیا، ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو عاطف نواز وڑائچ کو عہدے سے ہٹادیا گیا،
ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو ظہور احمد کو بھی عہدے سے ہٹادیا گیا، ذرائع
#TheVerified
— The Verifíed (@TheVerifLive) November 25, 2022
آیف بی آر کے حاضر سروس آفیسر " عاطف نواز وڑائچ " جو پکا پٹواری ہے تخواہ حکومت سے لیتا ہےلیکن حکم جاتی آمراء آمرتسر والوں کی بجاء لاتا ہے ۔معلومات کے مطابق اسی نے مریم صفدر کےحکم پر مسڑباجوہ آرمی چیف کے آثاثوں کےخفیہ معلومات "احمدنورانی" کےساتھ شیئر کیےاور بعدازاں اس نے پبلک کیے۔ pic.twitter.com/WSevPTyXGS
— Irfan Khan (@Bin_Qazi) November 23, 2022
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آرمی چیف کے اہل خانہ کی ٹیکس معلومات افشا ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا تھا۔ ان کا کہناتھا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے اہل خانہ کی ٹیکس معلومات افشا ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اسے غیرقانونی اقدام قرار دیا ہے۔