باکمال لوگ لاجواب سروس کا دعویٰ کرکے والی پی آئی آج کل نت نئے مسائل سے دوچار رہتی ہے – پاکستان میں جس فضائی کمپنی کو سب سے زیادہ مسائل درپیش ہیں اور مسافروں کو جس کمپنی سے سب سے زیادہ شکایات ہیں وہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز ہی ہے جس کے حوالے سے عجیب و غریب خبریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر چلتی رہتی ہیں آج سکھر سے اسلام آباد جانے والی پرواز کے ساتھ بھی ایسا ہی کچھ ہوا -سکھر سے اسلام آباد جانے والی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی پرواز نے گزشتہ روز خطرناک صورتحال کے تحت اسلام آباد ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ۔پائلٹ نے کمال مہارت سے جہاز کو حفاظت کے ساتھ ائیر پورٹ پر اتار لیا اور جہاز اور مسافر کسی بھی قسم کے نقصان سے محفوظ رہے –

 

پی آئی اے کا ٹی آر طیارہ جس میں 54 مسافر سوار تھے، ائیرپورٹ سے 2 ناٹیکل میل دور تھا کہ اس کے ایک انجن میں آگ بھڑ ک اٹھی لیکن پائیلٹ نے حاضردماغی سے کام لیتے ہوئے ایک انجن بند کر دیا اور ہنگامی کال”مے ڈے” دی جس کے بعد ایئر پورٹ پر ایمر جنسی انتظامات کیے گئے اور رن وے کو خالی کر ا لیا گیا۔صورتحال پر قابو پانے کے لیے فائر ٹرک اور ایمبولینس سروس بھی طلب کر لی گئی تھی، اطلاعات کے مطابق ہوائی جہاز رن وے پر اترا اور خود ہی پارکنگ بے تک پہنچا۔