بالی ووڈ انڈسٹری پر اپنی دلفریب آواز اور اداکاری کے ذریعے 30 سال تک حکمرانی کرنے والے سینئراداکار سنیل شیٹھی کی بیٹی اداکارہ اتھیا شیٹھی اور بھارتی کرکٹر کے ایل راہول اگلے سال جنوری میں رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے ۔اداکارہ اتھیا شیٹھی اور بھارتی کرکٹر کھنڈالا میں واقع سنیل شیٹی کے بنگلے پر شادی کریں گے”
بالی ووڈ کے سینئر اداکار سنیل شیٹھی کی بیٹی اتھیا شیٹھی کی شادی بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان کے ایل راہول کے ساتھ طے پاگئی۔
Readmore:https://t.co/0pHwihGi7s#klrahul #athiyashetty #BollywoodNews #SunilShetty pic.twitter.com/ETKiClg9iq
— AAJ Digital (@aajdigital) September 6, 2022
.میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں خاندانوں کی جانب سے شادی کی تیاریاں جاری ہیں اور شادی کے ملبوسات کا انتخاب کرلیا گیا ہے دعستوں کے لیے دعوت نامے کی لسٹ بھی فائنل کرلی گئی ہے ۔ رپورٹس کے مطابق شادی کی تقریب میں قریبی دوست احباب ، رشتے دار اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی 2000 کے قریب شخصیات شرکت کریں گی۔