بھارت کے شہر نئی دہلی میں ایک جنونی اور منشیات کے عادی پاگل شخص نے اپنے اہل خانہ کی جان صرف اس سبب پر لے لی کہ وہ اس کا علاج کرواناچاہتے تھے اور اس کے لیے اسے ری ہیپ سینٹر میں تندرستی صحت کے لیے داخل کروایا تھا جس کا اس شخص کو شدید رنج پہنچااور اس نے اپنے اہل خانہ سے اس بےعزتی کا بدلہ لینے کا فیصلہ کرلیا

 

نئی دلی کے علاقے پالم کے ایک گھر میں پیش آیا جہاں 25 سالہ کیشوو نے تیز دھار آلے کی مدد سے اپنی دادی، والد، والدہ اور 18 سالہ بہن کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق تمام لاشیں گھر کے مختلف مقامات سے برآمد ہوئیں اور ملزم نے سب کو پے درپے وار کر کے بے دردی سے قتل کیا، ملزم کے والدین کی لاشیں باتھ روم سے برآمد ہوئیں جبکہ دادی اور بہن کی لاشیں کمرے سے ملیں۔
کیشوو نامی اس نشئی کو گھر سے گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم واردات کے وقت بھی نشے کی حالت میں تھا۔