پاکستان کے وہ شہری جن کے پاس 10 سے ہزار تک کے پرانے نوٹ ہیں اور جن کا سائز نئے نوٹوں سے بڑا ہے ان کے لیے سٹیٹ بینک نے 31 دسمبر تک نوٹ تبدیل کروانے یا مارکیٹ میں چلانے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے اس کے بعد یہ نوٹ کاغز کے ٹکرے سے زیادہ کچھ ویلیو نہیں رکھیں گے -�سٹیٹ بینک آف پاکستان نے شہریوں کیلئے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ جن افراد کے پاس پرانے بڑے سائز والے نوٹ موجود ہیں وہ انہیں 31 دسمبر 2022 سے قبل تبدیل کروا لیں بصورت دیگر یہ ضائع ہو جائیں گے۔
بریکنگ نیوز !
سٹیٹ بینک آف پاکستان نے پرانے ڈیزاٸن کے بڑے ساٸز کے دس,پچاس ,ایک سو اور پانچ سو کے نوٹوں کے لٸیے 31 دسمبر 2022 آخری تاریخ مقرر کر دی !
اکتیس دسمبر کے بعد100،50،10اور 1000روپے کے بڑےنوٹ چلنا بند ہو جائیں گے، ابھی تبدیل کروا لیں،
اسٹیٹ بینک نے اعلان کر دیا۔ pic.twitter.com/2Jsy4TZuAJ
— Nagri Lora News (@NewsLoraNews) November 23, 2022
تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ٹویٹر پر ہدایت نامہ جاری کیا گیاہے جس میں بتایا گیا کہ جن شہریوں کے پاس 10، 50 ، 100 اور ایک ہزار والے بڑے سائز کے نوٹ موجو د ہیں وہ 31 دسمبر 2022 تک سٹیٹ بینک سے تبدیل کروا کر چھوٹے سائز والے جدید اورکارآمد نوٹ حاصل کر سکتے ہیں ، اس تاریخ کے بعد سٹیٹ بینک انہیں تبدیل کرنے کا مجاز نہیں ہے اور یہ نوٹ مکمل طور پر بے کار ہو جائیں گے۔اس سے قبل بھی ان نوٹوں کو ناکارہ اور ایکسپائیرڈ ڈیکلئیر کرنے کی خبریں چلی تھیں تاہم بعد میں اس پر عمل درآمد نہیں ہوسکا تھا –