الیکشن کمیشن نے کراچی اور حیدرآباد کی ڈویژنز میں بلدیاتی انتخابات 15جنوری 2023 کو کرانے کا حکم جاری کر دیا ساتھ ہی متعلقہ اداروں کو سیکیورٹی انتظامات کو مکمل کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی ۔ کچھ ماہ قبل الیکشن کمیشن نےپہلے مرحلے میں اندرونی سندھ میں الیکشن کرائے تھے ، لیکن دوسرے مرحلے میں الیکشن کرانے کیلئے کراچی اور حیدر آباد کی ڈویژنز میں الیکشن سے قبل سیلاب کی صورتحال سامنے آگئی –
کراچی : صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے 15 جنوری کو کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے فیصلے پر کہا ہے کہ حکومت عدالتوں اور الیکشن کمیشن کے فیصلوں کا احترام کرتی ہے،بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے پر عمل کریں گے۔ @sharjeelinamhttps://t.co/05YF8EJkv9 pic.twitter.com/vVQHO8mDKx
— A_Razzaque (PPP_C.W.Sindh) (@RazzaqueShkh) November 22, 2022
تاہم پی ٹی آئی کا الزام تھا کہ پیپلز پارٹی الیکشن ہارنے کے خوف سے بلدیاتی الیکشن ملتوی کروانے کے لیے سیلاب کو بہانہ بن ارہی ہے جس پر عدالت نے بھی برہمی کا ظہار کرکے الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ دینے کا حکم دیاتھا اسی تناظر میں الیکشن کمیشن نے 15نومبر کو سماعت کی ، جس میں کراچی اور حیدر آباد کی تمام بڑی پارٹیوں کو سنا اور اسی سماعت میں سیکریٹری اور چیف سیکریٹری سندھ کو بھی سنا گیا ، جس کے بعد بلدیاتی انتخابات سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا گیا جو اب سنا دیا گیا ہے ۔ الیکشن کمیشن نے الیکشن میں انتظامیہ کو تمام تر حالات کو کنٹرول میں رکھنے کے احکامات بھی صادر کیے –