چند روز قبل گوجرانوالہ کی ایک لڑکی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں بتایاگیا تھا کہ بسمہ نے اپنی جان پرکھیل کر 2 ڈاکووں سے پسٹل چھین کر انہیں گرفتار کروایا تھا جس کی بہادری پر پورے پاکستان میں اس کی خوب پزیرائی ہوئی تھی میڈیا پر اس لڑکی کو خوب کورج ملی اور بسمہ پاکستان میں بہادری کا استعارہ بن کر ابھری تھی اب بتایا گیا ہے کہ گوجرانوالہ میں ڈاکوؤں کا بہادری سے مقابلہ کرنے والی طالبہ بسمہ شاہد کو اس بہادری کا صلہ مل گیا اور اسے 2 لاکھ روپے کا انعام دے دیا گیا۔
پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ میں بہادر لڑکی بسمہ شاہد نے ڈاکوؤں سے اسلحہ چھین کر واردات ناکام بنا دی pic.twitter.com/pIosxE5245
— Malik Ramzan Isra (@MalikRamzanIsra) November 19, 2022
گوجرانوالہ میں ڈاکوئوں کا بہادری سے مقابلہ کرنیوالی بسمہ شاہد کیلئے 2لاکھ روپے کا انعام https://t.co/X2dkZgnZUo
— jtnonline (@jtnonline1) November 21, 2022
سپورٹس بورڈ پنجاب �کے زیر اہتمام ایک پروقار تقریب میں اس لڑکی کو چیک پیش کی گیاجس کا مقصد معاشرے میں موجود مردوخواتین کوایسے بہادر افراد کے کے نقش قدم پر چلنے کی تلقین کرنا تھا-� چئیر مین سپورٹس بورڈ ندیم عباس نے طالبہ بسمہ شاہد کو چیک دیا اور کہا کہ بسمہ شاہد نے بہادری کا مظاہرہ کرکے ڈاکو گرفتار کرائے، اس کی جرات کو سلام پیش کرتا ہوں۔ندیم عباس بارا کا کہنا تھاکہ بسمہ شاہد نے ثابت کیا کہ لڑکیاں بہادری میں کسی سے کم نہیں، جرائم پیشہ افراد کے خلاف معاشرے کے ہرفرد کو کردار ادا کرنا چاہیے۔