امریکہ میں ایک آدمی نے ساحل سمندر سے ملنے والی 90لاکھ روپے مالیت کی انگوٹھی اصل مالک کو واپس کر دی-جوزف فلوریڈا کے شہر سینٹ آگسٹین کے ساحل پر گھوم رہا تھا جب ایک جگہ وہ بیٹھا اور ریت کریدی تو یہ یہ انگوٹھی اس کے ہاتھ میں آگئی ۔ پلاٹینم اورہیرے کی اس انگوٹھی کی مالیت40ہزار ڈالر (تقریباً 90لاکھ روپے) تھی۔جوزف نامی اس امریکی نے اس انگوٹھی کے مالک کو ڈھونڈنے کا فیصلہ کیا اور شہر کی مختف جیولرز شاپ پر جاکر رابطہ کیا ۔

 

 

بالآخر اس کو اس انگوٹھی کی مالکن کا علم ہوگیا جو ایک خاتون تھی -جس کے بعد جیولر نے جوزف کا رابطہ اس انگوٹھی کی مالک خاتون سے کرادیا۔ یوں انگوٹھی واپس اپنی مالک کے پاس پہنچ گئی۔ جوزف کا کہنا تھا کہ ”جیولر نے مجھے بتایا کہ اس انگوٹھی کی قیمت 40ہزار ڈالر ہے۔ یہ سن کر میں ہکا بکا رہ گیا۔ مجھے اندازہ تھا کہ یہ قیمتی انگوٹھی ہے لیکن اتنی قیمتی ہو گی، ایسا تو میں نے سوچا بھی نہیں تھا۔اس شخص کی ویڈیو دنیا بھر میں وائرل ہورہی ہے اور یہ شخص نیکی کا استعارہ بن کر دنیا کی نظروں میں امر ہوگیاہے اس کی دیکھا دیکھی سینکڑوں لوگ اس نیکی کے کام میں اپنا حصہ ڈالیں گے اور دوسروں کی امانتیں ایسے ہی واپس کریں گے جیسا کہ جوزف نے کیا –