گزشتہ رات خیر پور کے علاقے سیہون کے قریب ایک خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں اب تک 22 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ، جن میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد بھی شامل ہیں ۔بتایاجارہا ہے کہ شاہنواز پہلپوٹو کے گھر میں7 بیٹیوں کے بعد بیٹا پیدا ہوا تھا ،اسی بیٹے کی پیدائش کی خوشی میں شاہنواز پہل پوٹو اپنی فیملی اور رشتہ داروں کے ہمراہ شہباز قلندر کے مزار پر زیارت کےلئے سیہون شریف جا رہے تھے ،حادثے میں شانواز پہلپوٹو کے اسی روز پیدا ہونے والا بیٹا بھی شامل ہے جبکہ اس بدنصیب باپ کی 4 بیٹیاں بھی موت کی آغوش میں سو گئیں ۔
صوبہ سندھ کے علاقے سیہون میں زائرین کی وین گڑھے میں گر گئی جس سے 20 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔
یہ حادثہ سیہون میں انڈس ہائی وے پر ٹول پلازا کے قریب پیش آیا۔
اللّہ کریم مرحومین کی مغفرت فرمائے۔
آمین یا ربّ العالمین pic.twitter.com/DI4caFyS2C
— WAKEEL AHMED KHAN🇵🇰🇨🇦 (@ReadinWakil) November 17, 2022
سیہون حادثہ، 20 افراد کی تدفین آج خیرپور میں کی جائے گی#AbbTakk #SehwanIncident pic.twitter.com/w0AJuYVJys
— AbbTakk (@AbbTakk) November 18, 2022
یہ خبر پورے دا ؤد گوٹھ گاؤں پر قیامت بن کر اتری اور پورا گاؤں مرحومین کے گھر اکھٹا ہوگیا کیونکہ صرف جنازے کو کاندھا دینے کے لیے بھی 100 افراد کی مدد لینی پڑے گی -غاؤن میں گم کا سماں اور ہر آنکھ اشک بار ہے فضا سوگوار ہے کیونکہ یہ خیر پور کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹریفک حادثہ ہے جس میں پورے کا پورا خاندان ایک ہی دن موت کے منہ میہں چلا گیا –