سیف سٹی کہلانے والا شہر لاہور غیر محفوظ ہونے لگ اآج وزیراعلیٰ کو ایک رپورٹ بھجوائی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ شہر میں شہریوں کی حفاظت اور سلامتی کے لیے لگائے گئے 90 فیصد کیمرے کام کرنا چھوڑ گئے ہیں – اس کے علاوہ شہر میں لگے ٹریفک سگنلز بھی اکثر کام نہیں کرتے اور ٹریفک سگنلز پر اشارہ توڑنا شہریوں کا مشغلہ بن گیا ہے –
پولیس نے رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کوبھیج دی ۔ذرائع کے مطابق لاہور شہر کی سیکیورٹی کے لیے لگائے گئے سیف سٹی کیمروں میں سے 90فیصد کیمرے خراب ہو چکے –

 

اس حوالے سے لاہور پولیس نے رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کوبھیج دی جس میں لکھا گیا ہے کہ 20ملین ڈالر آپریشنزاینڈمینٹی نینس کیلئے درکار ہیں دوسر ی جانب ترجمان سیف سٹی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی سے متعلق خبر حقائق کے برعکس ہے، سیف سٹیز اتھارٹی کے ذمہ غیر ملکی کمپنی کی کوئی رقم واجب الادا نہیں ہے -ت

 

 

اہم ان دونوں ادروں کے کیے کی سزا عوام کو ملنے لگی -اب یہ وزیراعلیٰ پنجاب کافرض ہے کہ فوری طور سے اس مسئلے کی طرف توجہ دیں کیونکہ کسی قسم کا سانحہ ان کی حکومت کے لیے درد سر بن سکتا ہے اور پاکستان دشمن قوتیں تو ہر وقت پاکستان اور پاکستانیوں کے خلاف سازش کے جال بننے میں ہر وقت مصروف عمل رہتی ہیں –