گزشتہ رات خیر پور کے علاقے سیہون کے قریب ایک خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں اب تک 22 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ، جن میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد بھی شامل ہیں ۔بتایاجارہا ہے کہ شاہنواز پہلپوٹو کے گھر میں7 بیٹیوں کے بعد بیٹا پیدا ہوا تھا ،اسی بیٹے کی پیدائش کی خوشی میں شاہنواز پہل پوٹو اپنی فیملی اور رشتہ داروں کے ہمراہ شہباز قلندر کے مزار پر زیارت کےلئے سیہون شریف جا رہے تھے ،حادثے میں شانواز پہلپوٹو کے اسی روز پیدا ہونے والا بیٹا بھی شامل ہے جبکہ اس بدنصیب باپ کی 4 بیٹیاں بھی موت کی آغوش میں سو گئیں ۔

 

یہ خبر پورے دا ؤد گوٹھ گاؤں پر قیامت بن کر اتری اور پورا گاؤں مرحومین کے گھر اکھٹا ہوگیا کیونکہ صرف جنازے کو کاندھا دینے کے لیے بھی 100 افراد کی مدد لینی پڑے گی -غاؤن میں گم کا سماں اور ہر آنکھ اشک بار ہے فضا سوگوار ہے کیونکہ یہ خیر پور کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹریفک حادثہ ہے جس میں پورے کا پورا خاندان ایک ہی دن موت کے منہ میہں چلا گیا –