رانا ثنا اللہ جنھوں نے 25 مئی کو پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو سختی سے کرش کرنے کی کوشش کی تھی اس طرز عمل کے بعد پنجاب میں پی ٹی آئی کے دوبارہ برسراقتدار آنے کے بعد ان پر شکنجہ تنگ ہوتا جارہا ہے ابھی کچھ عرصہ قبل ان کو ہسپتال بھی داخل کیا تھا مگر اب ایک بار پھر رانا ثناا للہ اور ان کی ا ہلیہ کو کرپشن کیس میں دوبارہ طلب کرلیا گیا ہے دوسری جانب عمران کان کا لانگ مارچ اپنے آکری مراحل میں داخل ہوتے ہوئے دینا پہہنچ گیا ہے اور اب چند روز میں یہ مارچ اسلام آباد یا راول پنڈی کا رخ کرے گا

 

 

�وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ اور انکی اہلیہ کو اینٹی کرپشن نے طلب کر لیا۔اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر زکی ٹیم نے رانا ثنااللہ اور انکی بیگم کو بیانات قلمبند کرنے کیلئے طلب کیا۔رانا ثناء اللہ پر کلر کہار میں بسم اللہ فارم ہاؤسنگ سوسائٹی میں انتہائی کم قیمت پر 2 فارم ہاؤسز بطور رشوت لینے کا الزام ہے۔بسم اللہ فارم ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک اخلاق احمد پر اپنی غیر قانونی سوسائٹی کو رجسٹرڈ کروانے کیلئے رانا ثناء اللہ کو پلاٹ رشوت کے طور پر دینے کا الزام ہے۔رانا ثناء اللہ اپنی اہلیہ نبیلہ ثناء اللہ کے ہمراہ بطور وزیر قانون بسم اللہ سوسائٹی کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے تھے جہان انہین یہ پلاٹ تحفے میں دے دیے گئے تھے ۔ ۔اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹر زنے 22 نومبر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور انکی اہلیہ کو اینٹی کرپشن ٹیم کے سامنے پیش دن 11 بجے ہونے کا نوٹس جاری کیا ہے ۔