اسلام آباد: ملک بھر میں آج موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا تاہم اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج دھوپ رہے گی، آج کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 67 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ شمال مشرقی ہوا 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔ دوسری جانب آج شہر میں موسم صاف رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جب کہ آئندہ 24 گھنٹوں تک شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔
صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم سکھر اور گردونواح میں صبح کے وقت ہلکی دھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا
Leave a comment
Leave a comment