پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے صاحبزادے قاسم اور سلیمان خان جو جمعرات کے روز اپنے زخمی والد کی عیادت کے لیے پاکستان پہنچے تھے آج سخت حفاظتی حصار میں لاہور سے لندن کے لیے روانہ ہو گئے۔
اپنے والد عمران خان سے ملنے پاکستان آنے والے قاسم اور سلیمان زمان پارک سے لندن روانہ ہوئے۔ پی ٹی آئی چیئرمین کی رہائش گاہ سے روانگی کے وقت سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے
والد سے ملاقات کے بعد عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلیمان لندن روانہ #ImranKhan #pti pic.twitter.com/ACUOJ16bZD
— Muhammad Noman (@Noman_im) November 15, 2022
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے سلیمان اور قاسم واپس لندن روانہ#imrankhanPTI #QasimKhan #SulaimanKhan #GTVNews pic.twitter.com/cPeSsMVzbT
— GTV Network (@gtvnetworkhd) November 15, 2022
۔
عمران خان کے صاحبزاد وں 5روز پاکستان میں قیام کیا ۔ دونوں نے اپنے والد کے ساتھ وقت گزارا۔ چیئرمین عمران خان نے اپنے بیٹوں کی آمد کے باعث اپنی سیاسی مصروفیات محدود کر رکھی تھیں۔عمران خان کی 4سال اپنے بچوں سے ملاقات ہوئی -وہ خان کے دور حکومت میں تو ان کے ساتھ وزیر اعظم ہاؤس نہیں رہ سکے تاہم اب پی ٹی آئی کے اسلام آباد لانگ مارچ کے دوران ان پر قاتلانہ حملہ کرنے کی کوشش کے بعد وہ اپنے والد سے ملنے لاہور پہنچے تھے جہاں سے اب وہ انگلینڈ کے لیے پرواز بھرچکے ہیں -خیال کیا جارہا ہے کہ جمائمہ بھی جلد اپنے سابقہ شوہر سے ملاقات کے لیے پاکستان پہنچنے والی ہیں ۔