پاکستان سمیت دنیا بھر کی آبادی 8 ارب ہو گئی،دنیا میں سب سے زیادہ آبادی چین کی ایک ارب 44 کروڑ سے زائد ہے ۔ دنیا میں آبادی کے لحاظ سے چین پہلے نمبر پر ہے جس کی آبادی ایک ارب 44 کروڑ سے زائد ہے ۔ بھارت کی آبادی1 ارب40 کروڑ سے زائد ہو چکی ہے ،
دنیا کی آبادی 8 ارب ہوگئی ، پاکستان پانچواں سب سے بڑا ملک https://t.co/nyPBvLFihd pic.twitter.com/8XQOxuCGaD
— Neo News Urdu (@NeoNewsUR) November 15, 2022
تیسرے نمبر پر امریکا ہے جس کی آبادی 33 کروڑ کے قریب ہے، چوتھے نمبر پر انڈونیشیا ہے جو 27 کروڑافراد پر مشتمل ہے جبکہ پاکستان کی آبادی 22 کروڑ سے زائد افرادمشتمل ہے ۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ آج سے 22 سال بعد پہلے 2009 میں آبادی نے 6 ارب کا ہندسہ عبور کیا تھا،دنیا بھر میں 31 اکتوبر2011 کو آبادی 7 ارب تک پہنچی تھی ۔اب یہ اندازہ لگا یا جارہاہے کہ2036 میں دنیا کی آبادی 9 ارب تک پہنچے گی –