کراچی: حیدرآباد میں ڈینگی بخار نے ایک اور جان لے لی، صوبہ سندھ میں مچھروں سے پھیلنے والی اس بیماری سے ہلاکتوں کی تعداد 60 ہوگئی۔
ویکٹر بورن ڈیزیز ڈپارٹمنٹ آف ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز سندھ نے پکا قلعہ حیدرآباد میں ایک خاتون کی موت کی تصدیق کی، اور لیاقت یونیورسٹی اسپتال میں موت کی اطلاع ملی۔

Homemade remedies to treat dengue fever

Image Source: The News International

سندھ میں رواں سال ڈینگی سے متعلق پیچیدگیوں کے باعث مجموعی طور پر 60 افراد جان کی بازی ہار گئے جن میں سے 48 کراچی میں رپورٹ ہوئے۔
کل 60 اموات میں سے کراچی سینٹرل میں 20، کراچی ایسٹ میں 13، حیدرآباد میں سات، کورنگی میں پانچ، کراچی ساؤتھ میں چار، کراچی ویسٹ اور عمرکوٹ میں تین، ملیر میں دو، کیماڑی، دادو میں ایک ایک اموات ریکارڈ کی گئیں۔
جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ سندھ بھر میں ڈینگی وائرس کے مزید 91 ٹیسٹ مثبت آئے جن میں سے 35 کراچی ڈویژن میں رپورٹ ہوئے۔ نومبر میں صوبے بھر میں ڈینگی بخار کے 1799 کیسز سامنے آئے جن میں سے 961 کراچی میں سامنے آئے۔
محکمہ صحت کے مطابق صوبے بھر میں ڈینگی کے 20,870 کیسز سامنے آئے جن میں سے 15,591 کراچی میں یکم جنوری سے 13 نومبر 2022 تک سامنے آئے۔
اس سال سب سے زیادہ کیسز کراچی ایسٹ میں 4,754 رپورٹ ہوئے جس کے بعد کراچی سینٹرل 3,551، کورنگی 2,851، کراچی ساؤتھ 2,078، ملیر 1,162 اور حیدرآباد 3,202 ہیں۔