چئیرمین تحریک انصاف نے اپنے دور میں بہت کوشش کی کہ عوام اور خواص کے درمیان جو سٹیٹس کی دیوار حائل ہے اسے گرایا جاسکے مگر اس وقت ان کی جماعت حکومت م،یں ہونے کے باوجود ایسا نہ کرواسکی مگر اب بھرپور عوامی سپورٹ کے بعد وہ اس پوزیشن میں آگئے ہیں کہ ایسے اقدامات اٹھا سکتے ہیں جس سے عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف اور عزت دی جائے اس میں ایک بڑا مسئلہ وی وی آئی موومنٹ کے دوران عوام کو سخت گرمی سردی اور بارش میں سڑکوں پر روک دیا جانا تھا مگر آج اس سلسلئے میں پرویز الہی نے ایک بڑا فیصلہ لیا ہے –
پنجاب حکومت کا وی وی آئی پی موومنٹ کیلئے ٹریفک نہ روکنے کا فیصلہ https://t.co/eldYXdKjJY
— Daily Multan News (@DailyMultanNews) November 14, 2022
پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وی وی آئی پی موومنٹ کیلئے ٹریفک نہیں روکی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ آج سی ایم پنجاب کی سیکیورٹی ٹیم کے ساتھ یہ طے پایا ہے کہ وہ پہلے ٹریفک نہیں روکیں گے۔ سی ایم پنجاب مان گئے ہیں کہ وہ 10 منٹ پہلے روانہ ہو جایا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف، صدر مملکت اور باقی وی وی آئی پی اپنی ذمہ داری خود اٹھائیں۔