تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی اورسینیٹرز نے عمران خان پر حملے، اعظم سواتی کی ویڈیو اور ارشدشریف کے قتل پرسپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔درخواست میں چیف جسٹس پاکستان سے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ عمران خان پر حملہ، 3 نامزد افراد کے مقدمے کااندراج نہ ہونے کی تحقیقات کی جائیں ۔درخواست میں التجا کی گئی ہے کہ ان تمام واقعات کے پیچھے وزیراعظم وزیرداخلہ اور ایک میجر جنرل براہ راست ملوث ہیں لہذا ان تینوں کا نام بھی اس درخواست میں شامل کیا جائے –
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست جمع کروا دی گئی ہے۔ pic.twitter.com/dO0K1QfmUN
— Arslan Baloch (@balochi5252) November 14, 2022
🙏تینوں نام ڈالیں جائیں🙏
ایف آئی آر میں تینوں نام ڈالیں جائیں، سپریم کورٹ نوٹس لے کیوں ہماری مدعیت میں پرچہ درج نہیں ہوا، تحریک انصاف کی سینئیر لیڈرشپ درخواست دائر کرنے کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری روانہ. pic.twitter.com/FsxIO5eAqP
— Rana Yasif (@ranayasif) November 14, 2022
درخواست میں کہاگیاہے کہ پاکستان کے آئین کی روشنی میں ہر متاثرہ شہری کا حق ہے کہ وہ داد رسی کے لیے قانون کی مدد حاصل کرے اور قانون کے مطابق ایس ایچ او دی گئی درخواست پر مقدمہ کرنے کا پابند ہے ،درخواست پر ایف آئی آر درج نہ کرنا بنیادی حقوق، قانون کی خلاف ورزی ہے جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ اعلیٰ عہدوں پر فائز عوامی عہدیدار، سینئر افسران قانون سے بالاتر ہیں ، عدالت سے سوال کیا گیا کہ کیا عام شہریوں اور حکمرانوں کیلئے الگ الگ قوانین ہیں ۔
درخواست میں مزید کہاگیاہے کہ اعظم سواتی کی اور ان کی اہلیہ کی ویڈیو بنا کر انے اہل خانہ کو بھیجنا انسانیت کی تزلیل ، قوانین اور آئین کے آرٹیکل 14 کی بھی خلاف ورزی ہے ۔