راولپنڈی کی مقامی عدالت نےامریکی سفارتخانے کے 4 سینئر اہلکاراور ایف بی آئی کی ٹیم کی عدالت میں موجودگی کے دوران ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج محمد افضل مجوکہ نے وجیہہ سواتی قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا –
پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کو پراپرٹی جھگڑا طے کرنے کے بہانے پاکستان بلا کر قتل کیاگیاتھا،
وجیہہ سواتی قتل کیس: مقتولہ کے سابق شوہر کو سزائے موت سنا دی گئی #wajihaswati #murdercase https://t.co/esiAgvk9FP pic.twitter.com/fwkidtXxZH
— Dunya News (@DunyaNews) November 12, 2022
عدالت نے مرکزی ملزم مقتولہ کے سابق شوہر رضوان حبیب کو سزائے موت سنا دی ،مجرم کو اغوا کے جرم میں 10 سال قیداور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، مجرم کو قتل سزائے موت ساتھ 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔مقتولہ کے سابق سسر حریت اللہ اورملازم سلطان کو لاش کی بے حرمتی پر 7 سال قیداور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنائی