کسی بھی انسان کے سب سے زیادہ خوشی کا لمحہ وہ ہوتاہے جب وہ دولہا بن کر انے ماں باپ بہن بھائیوں عزیزواقارب اور دوستوں کے ساتھ دلہن کو گھر لانے کے لیے نکلتا ہے مگر یہی دن بعض اوقات اس کے لیے قیامت صغریٰ کا نمونہ اس وقت پیش کرتا ہے جب دلہن کے گھر والے اس کی بارات کو واپس لوٹا دیں ایسا ہی ملتان سے تعلق رکھنے والے بدنصیب دولہا مخدوم رشید کے ساتھ ہوااطلاعات کے مطابق مخدوم رشید ملتان سے بارات لیکر خانیوال پہنچا تو پتہ چلا دلہن اور گھر والے موجود نہیں۔دلہا کا کہنا تھاکہ بارات لایا مگر دلہن او ر دلہن کے گھر والے اچانک یہ علاقہ چھوڑ کر غائب ہوگئے اور دلہن کے ساتھ ساتھ ا س کے 3 لاکھ بھی ڈوب گئے

 

 

، دلہا نے دلہن کے گھر والوں کو شادی کے انتظامات کے لیے 3 لاکھ روپے بھی دیے تھے۔دلہا نے بتایا کہ جاننے والوں نے رشتہ کراویا تھا۔