ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح کے خلاف پولیس کے ردعمل پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔
“حالیہ سیلاب کے بعد، کراچی شہر میں اسٹریٹ کرائمز میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،” انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے بڑھتے ہوئے جرائم کے خلاف کارروائی تیز کردی ہے۔
image source: IG News
انہوں نے مزید کہا کہ اس سال مجموعی طور پر 736 پولیس مقابلے ہوئے جن میں 176 جرائم پیشہ افراد ہلاک اور 800 سے زائد زخمی ہوئے۔
گزشتہ ماہ سندھ پولیس نے جدید آلات کی مدد سے کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز سے لڑنے اور پولیسنگ کو بہتر بنانے کے لیے ’تلاش (سرچ) ایپ‘ کا آغاز کیا۔
اس ایپ کو کراچی میں سینٹرل پولیس آفس میں سندھ کے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) غلام نبی میمن نے لانچ کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غلام نبی میمن نے کہا کہ سندھ پولیس ٹیکنالوجی کی مدد سے جرائم کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لیے اپنی استعداد کار میں اضافہ کر رہی ہے تاکہ جرائم پیشہ عناصر چاہے وہ دہشت گرد ہوں یا اسٹریٹ کرمنلز پولیس سے بچ نہ سکیں۔