اپنے فی البدیع جملوں کے ذریعے مسکراہٹیں بکھیرنے والے اداکار طارق ٹیڈی جو عرصہ 20 سال سے سٹیج پر راج کررہے ہیں آجکل شدید بیماری میں مبتلا ہیں بتایا جارہا ہے کہ اب ان کی طبیعت اور زیادہ بگڑ گئی ہے معروف سٹیج اداکار طارق ٹیڈی ٹیڈی نجی ہسپتال میں10 روز سے زیر علاج ہیں، اب ڈاکٹرز نے انہیں پی کے ایل آئی جانے کا کہہ دیا ہے لیکن ان کے پاس اتنی رقم نہیں ہے کہ وہ ہسپتال کا بقیہ بل ادا کر سکیں۔
معروف سٹیج اداکار طارق ٹیڈی کی طبیعت مزید بگڑ گئی ، معروف نجی ہسپتال کے ڈاکٹرز کا طارق ٹیڈی کو پی کے ایل آئی لیجانے کا مشورہ ، اہل خانہ کی علاج میں مدد کیلئے حکومت سے اپیل ، تفصیلات#TariqTeddy https://t.co/hf7N3Ccu16
— Siasat.pk (@siasatpk) November 8, 2022
اہل خانہ نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان کے حالت کی مخدوش حالت کے سبب حکومت پی کے ایل آئی میں طارق ٹیڈی کا علاج کروائے۔یاد رہے کہ اداکار مستانہ اور افتخار ٹھاکر کے ساتھ ان کے ہٹ ڈرامے آج بھی اسی ذوق و شوق سے دیکھے جاتے ہیں -اداکار مستانہ بھئی علالت کے سبب کئی برس پہلے اس دنیا سے رخصت ہوگئے تھے
کتنے ہی اداکار بروقت علاج نہ ہونے کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے پنجاب حکومت سے التماس ہے طارق ٹیڈی کے علاج کے لیے مدد کریں@MoonisElahi6 🙏🙏🙏🙏 pic.twitter.com/H9mZ6beALq
— iSupport 🇵🇰🏏 (@Hsyali72) November 6, 2022
آج سے دس روز قبل لاہور الفلاح تھیٹر میں رات گئے ڈرامہ پرفارم کرتے ہوئے طارق ٹیڈی کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی تھی۔ جنہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی حالت دیکھتے ہوئے آئی سی یو وارڈ میں شفٹ کیا تھا۔مگر اب تک ان کی طبیعت میں بہتری نہیں آسکی –