�عمران خان کے سٹیج پر آکر اپنے گیتوں سے پی ٹی آئی کے ورکرز کا لہو گرمانے والے سلمان احمد ایک نیشنل ٹی وی چینل پر آئی ایس آئی کے ڈی جی سی میجر جنرل فیصل نصیرسے ملاقات کی تفصیلات سامنے لے آئے۔انہوں نے کہا کہ میری میجر جنرل فیصل نصیر سے ملاقات دو گھنٹے جاری رہی،یہ ملاقات بہت اچھے ماحول میں ہوئی۔سلمان احمد نے کہا کہ ملاقات میں ہماری بات ہوئی تھی کہ ہم نے زخم بھر نے ہیں ،سول ملٹری تعلقات میں جو خلا پیدا ہوا اس کو پر کرنا ہے لیکن اب خواب ٹوٹتے نظر آ رہے ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں رہنما تحریک انصاف سلمان احمد ںے
بتایا کہ ملاقات میں یہ طے ہوا تھا کہ ہم نے سول ملٹری تعلقات بہتر کرنے ہیں۔
سلمان احمد کے مطابق انہوں نے فوجی افسر سے اپیل کی کہ اب وہ وقت آگیا ہے کہ جنرل صاحب کچھ کریں pic.twitter.com/sQlPq4TQrj
— Afaq Qureshie (@QureshieAfaq) November 8, 2022
سلمان احمد نے سینئر صحافی حامد میر سے اپنا ایک ویڈیو بیان شیئر کیا ہے جسے میزبان کی جانب سے جیو نیوز کے پروگرام ’ کیپیٹل ٹاک ‘ میں نشر کیا گیا۔
مزید پڑھیں :https://t.co/ysPDLwQgNn pic.twitter.com/gHkxW6WXaC
— اياك نعبد واياك نستعين. (@MUSMANUTTRA786) November 1, 2022
میجر جنرل فیصل نصیر کو براہ راست ویڈیو پیغام بھیجتے ہوئے سلمان احمد نے کہا کہ جنرل صاحب ! اب لوگوں پر زیر حراست تشدد ہو رہا ہے ، بے ہودہ ویڈیوز سامنے آرہی ہیں ،عمران خان کو چار گولیاں لگیں ۔سلمان احمد کا کہنا تھا کہ آپ جانتے ہیں یہ پلان کس نے کیا ،خاموش رہنے کے بجائے سامنے آئیں اور بتائیں ۔انھوں نے اپنی ملاقات میں جنرل نصیر کی اس گفتگو کا بھی حوالہ دیا جس میں جنرل نصیر نے سلمان احمد کو قوم کا اثاثہ قرار دیاتھا -انھوں نے پاکستان کی افواج سے اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنے پر بھی بات کی –