�عمران خان کے سٹیج پر آکر اپنے گیتوں سے پی ٹی آئی کے ورکرز کا لہو گرمانے والے سلمان احمد ایک نیشنل ٹی وی چینل پر آئی ایس آئی کے ڈی جی سی میجر جنرل فیصل نصیرسے ملاقات کی تفصیلات سامنے لے آئے۔انہوں نے کہا کہ میری میجر جنرل فیصل نصیر سے ملاقات دو گھنٹے جاری رہی،یہ ملاقات بہت اچھے ماحول میں ہوئی۔سلمان احمد نے کہا کہ ملاقات میں ہماری بات ہوئی تھی کہ ہم نے زخم بھر نے ہیں ،سول ملٹری تعلقات میں جو خلا پیدا ہوا اس کو پر کرنا ہے لیکن اب خواب ٹوٹتے نظر آ رہے ہیں۔

 

میجر جنرل فیصل نصیر کو براہ راست ویڈیو پیغام بھیجتے ہوئے سلمان احمد نے کہا کہ جنرل صاحب ! اب لوگوں پر زیر حراست تشدد ہو رہا ہے ، بے ہودہ ویڈیوز سامنے آرہی ہیں ،عمران خان کو چار گولیاں لگیں ۔سلمان احمد کا کہنا تھا کہ آپ جانتے ہیں یہ پلان کس نے کیا ،خاموش رہنے کے بجائے سامنے آئیں اور بتائیں ۔انھوں نے اپنی ملاقات میں جنرل نصیر کی اس گفتگو کا بھی حوالہ دیا جس میں جنرل نصیر نے سلمان احمد کو قوم کا اثاثہ قرار دیاتھا -انھوں نے پاکستان کی افواج سے اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنے پر بھی بات کی –