آج عمران خان نے زمان پارک میں اعتزاز احسن سے ایک اہم ملاقات کی اعتزاز احسن عمران خان کی عیادت کے لیے ان کے گھر پہنچے جس کے بعد عمران خان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کی سوالات کے دوران ایک صحافی نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق پوچھا تو عمران خان نے کہا کہ یہ بلین ڈال سوال ہے ، اتحادی حکومت بنی تو بلیک میل ہوتے رہیں گے ، ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کا نظام چلانا ہے تو اقتدار کے ساتھ اختیار بھی دینا ہو گا ۔ عمران خان کا کہناتھا کہ ملزم نوید کی حفاظت کی ذمہ داری پنجاب حکومت کے ذمہ لگا دی ہے ، ملزم نوید کا بیان جھوٹ پر مبنی ہے اور جھوٹ کے پاﺅں نہیں ہوتے –
معروف قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن کی چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی عیادت کے لیے زمان پارک آمد pic.twitter.com/sZvJxumEGp
— PTI (@PTIofficial) November 8, 2022
پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیر قانون دان اعتزاز احسن عمران خان سے ملاقات کے لیے زمان پارک پہنچ گے
اعتزاز احسن عمران خان کی عیادت کریں گے pic.twitter.com/moIqU6YmDc
— Imran Bhatti (@ReporterBhatti) November 8, 2022
انھون نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سعد رضوی نے خود کو ملزم نوید کے بیان سے بہترین انداز میں علیحدہ کیا ہے ۔اس سے مزہب کا نام استعمال کرکے جرم کرنے والوں کی شدید حوصلہ شکنی ہوگی –
فوج سے صرف احتساب کے معاملے پر مسئلہ ہوا، عمران خان https://t.co/B2vQogKMYi
— ali (@ali75553863) November 8, 2022
اداروں کے ساتھ تعلقات پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہماری فوج کے ساتھ کوئی لڑائی نہیں، صرف احتساب کے معاملے پر مسئلہ ہوا، اعتزاز احسن کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کا مستقبل ہمارے ساتھ ہے ۔انھوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ عنقریب آپ اعتزاز احسن کو پاکستان تحریک انصاف کے سٹیج پر دیکھیں گے –