چین نے برطانوی وزیر کے دورہ تائیوان کی مخالفت کی ہے۔
چین نے برطانیہ کے وزیر تجارت کے دورہ تائیوان کی شدید مخالفت کی ہے۔
image source: Institite of Export
بیجنگ میں باقاعدہ بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے کہا کہ برطانیہ کو تائیوان کے ساتھ کسی بھی قسم کے سرکاری تبادلے کو روکنا چاہیے۔
انہوں نے متنبہ کیا کہ تائیوان کے حکام کو غیر ملکی افواج کے ساتھ ملی بھگت بند کرنے کی ضرورت ہے۔
برطانوی وزیر تجارت گریگ ہینڈز تائیوان کی صدر سائی انگ وین سے ملاقات کے لیے تائی پے پہنچ گئے ہیں۔
وہ اپنے دو روزہ دورے کے دوران 25ویں سالانہ یوکے-تائیوان تجارتی مذاکرات کی مشترکہ میزبانی بھی کریں گے۔