کراچی سے ننکانہ جانے والی اسپیشل ٹرین کی 9 بوگیاں شورکوٹ کے قریب ہفتہ کی صبح پٹری سے اتر گئیں۔
پاکستان ریلوے کے ترجمان کے مطابق سکھ یاتریوں کو لے کر اسپیشل ٹرین کراچی سے ننکانہ صاحب جا رہی تھی کہ شورکوٹ اور پیر محل ریلوے اسٹیشن کے درمیان اس کی 9 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

2,600 Sikh pilgrims from India arrive in Pakistan to celebrate Guru Nanak's  birth anniversary - World - DAWN.COM

Image Source: Dawn

تاہم اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
اطلاع ملتے ہی  مدد کرنے والی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں اتوار سے ننکانہ صاحب میں شروع ہونے والی بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں کو 2,942 ویزے جاری کیے ہیں۔
نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق یہ ویزے دیگر ممالک سے تقریبات میں شرکت کرنے والے سکھ یاتریوں کو دیے گئے ویزوں کے علاوہ ہیں۔
دورے کے دوران سکھ یاتری ڈیرہ صاحب، پنجہ صاحب، ننکانہ صاحب اور کرتارپور صاحب جائیں گے۔